Urdu

فاصلاتی تعلیم کا پروگرام

ازھر یونیورسٹی کے فارغ التحصیل (گریجویٹس) کی عالمی لیگ کے تعاون سے ازھر یونیورسٹی غیرملکی  طلبہ کے لئے اسلامی علوم کی فیکلٹی کا فاصلاتی تعلیم کا پروگرام پیش کرتی ہے تاکہ انہیں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے ذریعہ عربی زبان میں تعلیم دے کر اسلامی علوم میں “عالیہ” (لیسانس/ بیچلر) کی ڈگری دی جائے۔ طلبہ کو علمی مضامین انٹرنٹ کے ذریعہ پڑھائے جاتے ہیں اور اس کا مقصد دنیا میں ہر جگہ مسلمانوں بالخصوص وہ اشخاص جو اپنے حالات کی بنا پر مصر آ کر باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے کو علوم اسلامیہ کے تخصص میں ازھری تعلیم کا موقع دینا اور ان کے لئے فراہم کرنا نیز اعتدال پسند اسلامی اقدار اور شرعی علوم کو ازھر شریف کے اسلوب اور نصاب تعلیم جو اپنے اعتدال پسندی کے باعث معروف ہے کے مطابق نشر کرنے کے لئے زمان ومکان کی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ 

اول:   پروگرام کی خصوصیات 

ازھر یونیورسٹی کی علوم اسلامیہ کی فیکلٹی کا فاصلاتی تعلیم کا پروگرام درجہ ذیل خصوصیات کی بنا پر دیگر پرگراموں سے نمایاں ہے :

  1. ازھر یونیورسٹی اپنی قدیم تاریخ اور عالمی سطح پر مصداقیت کے باعث علوم اسلامیہ میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور دنیا کی ایک قدیم ترین یونیورسٹی کے طور پر مشہور ہے۔
  2. طالب علم کو ازھر یونیورسٹی کی جانب سے علوم اسلامیہ میں عالیہ لیسانس کی ڈگری دی جاتی ہے۔
  3. نصاب تعلیم ازھر یونیورسٹی کے نمایاں علماء کرام ، پروفیسرز اور چنیدہ اکیڈیمک ماہرین  کا تیار کردہ ہے ۔
  4. تعلیمی اسباق جدید ترین تعلیمی طریقوں اور پرگرامنگ کی ٹیکنیکس کے مطابق تیار کئے گئے ہیں ۔
  5.  پیش کردہ اسباق میں عبادتی، سمعی وبصری اور تاثراتی متنوع ہے جنہیں فاصلاتی تعلیم کا نظام تیار کرنے والے ماہرین نے بہت ہی بہتر انداز میں تقسیم کیا ہے۔
  6. فرضی کلاسوں اور برقی بحث ومباحثوں  کے ذریعہ طلبہ کا اساتذہ کے ساتھ ربط قائم کیا گیا ہے۔
  7. پورے دن (چوبیس گھنٹے) فنی مدد فراہم کی گئی ہے۔
  8. مشکلات پیش آنے پر طالب علم کی  مدد کے لئے نمایاں تدریسی عملے کی فراہمی ۔

دوم:   داخلے کی شرائط 

علوم اسلامیہ میں “عالیہ” لیسانس کی ڈگری کے لئے داخلہ لینے کی مندرجہ ذیل شرائط ہیں :

  1. ازھری ثانوی سند یا اس کے مساوی سند یا مصری ثانویہ عامہ یا اس کے مساوی سند حاصل کی ہو۔
  2. نیک نام مسلمان ہو ۔
  3. عربی زبان پر عبور حاصل ہو۔

سوم:    تدریسی نظام  

فیکلٹی میں تعلیم منظور شدہ گھنٹوں کے نظام پر دی جاتی ہے۔ چنانچہ تعلیمی سال تین تعلیمی ٹرمز (مراحل ) میں منقسم ہے ۔

پہلی ٹرم: آغاز ماہ نومبر کے دوسرے سنیچر سے پندرہ ہفتوں کے لئے ہوتا ہے۔

دوسری ٹرم: آغاز ماہ مارچ کے دوسرے سنیچر سے پندرہ ہفتوں کے لئے ہوتا ہے۔

تیسری ٹرم: آغاز ماہ جولائی کے دوسرے سنیچر سے چھـ  ہفتوں کے لئے ہوتا ہے۔

چہارم:   تعلیمی فیس

ایک کورس/ مضمون کی تعلیمی فیس اسی (80) امریکی ڈالر  ہے ایک سال کی تعلیمی فیس ایک ہزار پانچ سو (1500) امریکی ڈالر ہے۔ ایک سال کی تعلیمی فیس دو مساوی قسطوں میں ادا کی جا سکتی ہے ۔  فیس پروگرام کے برقی ادائیگی نظام کے ذریعہ بھی ادا کی جا سکتی ہے، طالب علم ایک تعلیمی ٹرم میں کم از کم پانچ کورسز/ مضامین رجسٹر کرا  سکتا  ہے۔ 

پنجم: درخواست اور رجسٹریشن 

پروگرام میں داخلے کے لۓ درخواستوں  کی ویب سائٹ :  

    www.azharegypt.edu.eg        کے ذریعہ انٹرنیٹ پر ہمیشہ وصول کی جاتی ہیں ۔ اور یہ کئی مرحلوں میں ہوتا ہے ۔

پروگرام میں رجسٹریشن کے مراحل

پہلا مرحلہالیکٹرانک رجسٹریشن 

طالب علم داخلے کا فارم پر کرکے  اسے سائٹ پر دیتا ہے، اس کے بعد بیانات کے صحیح ہونے کی جانچ پڑتال کے لئے ایک نیا صفحہ ظاہر ہوتا ہے۔

دوسرا مرحلہ  : ای میل کے ذریعے طالب علم کو ملکیت کی یقین دہانی

  درخواست دینے کے بعد آپ کو فوری الیکٹرونک پیغام کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا جس کے ساتھـ  آپ کا نام اور پاس ورڈ ہوگا ۔ 

تیسرا مرحلہ  : ویب سائٹ پر دستاویزات کا  لوڈ کرنا

 اگر طالب علم نے درخواست پر کرتے وقت اپنی تعلیمی دستاویزات بھیجیں تو وہ اس ای میل E.Mail پر اپنی دستاویزات ارسال کرے ۔ 

 reg.office@azharegypt.net  

چوتھا مرحلہ:   پیش کردہ درخواست پر نظر ثانی

آپ کی درخواست پر دو ہفتوں کے اندر نظر ثانی کی جائے گی اس کے بعد رجسٹریشن کی تکمیل کے لئے ضروری مطلوبہ اشیاء کی تفصیلی فہرست بھیجی جائے گی  ۔ 

پانچواں مرحلہ:   درخواست کی منظوری کے نتیجے پیروی 

آپ اپنی درخواست کے منظور ہونےکی مدت کے دوران انٹرنیٹ پر استعمال کرنے والے کا نام اور اپنا پاس ورڈ داخل کر کے درخواست کے نتیجے کی پیروی کر سکتے ہیں  ۔ 

چھٹا مرحلہ:   اوراق ومستندات کی ترسیل اور فیس کی ادائیگی 

مطلوبہ اوراق اور اسناد  بہترین فوری ڈاک کے ذریعہ ارسال کی جائیں ۔

ساتواں مرحلہکورسز/ مضامین کی رجسٹریشن

تعلیم میں شمولیت کی تیاری کے طور پر طالب علم کو یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کے آغاز میں پہلی ٹرم کے مضامین رجسٹر کرانے ضروری ہیں ۔

خط وکتابت اور اتصالات 

آپ مندرجہ ذیل وسائل کے ذریعہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں  : 

ڈاک کا پتہ:  

عالمی ایسوسی ایشن براۓ الازھر گریجوایٹس ، نصر سیٹی،

پوسٹل کوڈ 11884، القاھرہ، عرب جمہوریہ مصر۔

World Association For Al۔Azhar Graduates, Al۔Azhar University, Nasr city, Postal code 11884, Cairo,Egypt.

E.Mail; reg.office@azharegypt.net

فیس بک پر ہمارا صفحہ  Https:// www.facebook.com/Azharegypt